09:08 , 4 مئی 2026
Watch Live

امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ، عالمی توانائی بحران کا خدشہ

امریکی خام تیل

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 102 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں امریکی خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل ہوگئی جس نے عالمی توانائی مارکیٹ میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق بڑی تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ کمپنیوں کے سربراہان نے حکومت کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

رپورٹس کے مطابق ایکسن، شیورون اور کونکو فلپس جیسی بڑی تیل کمپنیوں کے سربراہان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی صورت میں عالمی تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے جس سے توانائی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ تیل کی قیمتوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ اسی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION